کرم ایجنسی کے علاقے وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس میں سات پسند ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے جبکہ اسپرکٹ اور خوائداد خیل میں شدت پسندوں کے چار ٹھکانے تباہ ہوگئے ۔ اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں ڈبوری ،میدان اور مامو زئی میں سیکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے آٹھ شدت پسند ہلاک اور شدت پسندوں کے تین ٹھکانے تباہ ہوگئے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے سور غر میں سیکیورٹی فورسز کا قافلہ گزر رہا تھا اس دوران ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے سات سیکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے ہوگئے ۔دھماکے کے بعد علاقے کو گھیر ے میں لیاگیا ہے جبکہ فورسز کی گاڑی تباہ ہوگئی ۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 170813
اورکزئی اور کرم ایجنسی میں فورسز کی کارروائی کے دوران پندرہ شدت پسند ہلاک ہوگئے،دوسری جانب خیبرایجنسی میں شدت پسندوں کے بم حملے سے 7سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے۔